یوکرین کے باکسرواسیلی لوماچینکو کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ
کیف (سپورٹس ڈیسک)یوکرین سے تعلق رکھنے والے دنیا کے مایہ ناز اور تین مختلف ویٹ کیٹیگریز کے سابق ورلڈ چیمپئن واسیلی لوماچینکو نے اپنی ایک سالہ ریٹائرمنٹ ختم کر کے دوبارہ رنگ میں اترنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
ای ایس پی این کے مطابق38 سالہ واسیلی لوماچینکو کے مینیجر ایگس کلیمامس نے تصدیق کی ہے کہ وہ رواں سال خزاں کے موسم میں واسیلی لوماچینکو کی باکسنگ رنگ میں واپسی کے لیے کام کر رہے ہیں۔