نیمار کی فیفا ورلڈ کپ کے لیے برازیل سکواڈ میں واپسی

نیمار کی فیفا ورلڈ کپ کے لیے برازیل سکواڈ میں واپسی

لزبن (سپورٹس ڈیسک)برازیل کے سٹار فٹبالر نیمار کو فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی سکواڈ میں دوبارہ شامل کرلیا گیا ہے ۔۔۔

انجری کے باعث طویل عرصے تک ٹیم سے باہر رہنے والے نیمار کی واپسی پر شائقین فٹبال میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔برازیلین فٹبال فیڈریشن کے مطابق نیمار مکمل فٹنس حاصل کرنے کے بعد دوبارہ قومی ٹیم کا حصہ بنیں گے اور آئندہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچز میں اہم کردار ادا کریں گے ۔یاد رہے کہ نیمار گزشتہ برس شدید انجری کا شکار ہوگئے تھے ، جس کے باعث وہ کئی اہم میچز سے محروم رہے تاہم اب ان کی واپسی کو برازیل کی ورلڈ کپ مہم کے لیے بھرپور طاقت قرار دیا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں