انٹر سکول گیمز کے حوالے سے اجلاس
لاہور (سپورٹس ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی زیرصدارت سی ایم پنجاب انٹر سکول گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
طارق قریشی نے کہا کہ پنجاب سکول گیمز میں 12 مختلف گیمز ڈسپلن شامل ہوں گے اور ان گیمز میں مدارس کے طلبہ کو بھی شرکت کا موقع فراہم کیا جارہا ہے ، سی ایم پنجاب انٹر سکول گیمز میں لاکھوں کی تعداد میں بچے حصہ لیں گے ۔