خواتین فٹبالرز کی خفیہ ویڈیوز بنانیوالے کوچ پر تاحیات پابندی

خواتین فٹبالرز کی خفیہ ویڈیوز بنانیوالے کوچ پر تاحیات پابندی

پراگ (سپورٹس ڈیسک)یوئیفا نے خواتین فٹبالرز کی خفیہ ویڈیوز بنانے والے سابق کوچ پیٹر ولاچوفسکی پر تاحیات پابندی عائد کر دی ۔

یورپی فٹبال کی گورننگ باڈی نے تحقیقات کے بعد فیصلہ سنایا کہ کوچ نے غیر اخلاقی رویہ اپنایا اور فٹبال کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کیے ۔42 سالہ ولاچوفسکی کو گزشتہ برس جمہوریہ چیک کی عدالت نے 14 خواتین کھلاڑیوں کی خفیہ ویڈیوز بنانے کے جرم میں ایک سال قید کی معطل سزا اور پانچ سالہ پابندی لگائی تھی۔ رپورٹ کے مطابق کوچ نے کیمرہ ایک بیگ میں چھپا کر ڈریسنگ رومز اور شاورز میں ریکارڈنگ کی جبکہ متاثرہ کھلاڑیوں میں کم عمر لڑکیاں بھی شامل تھیں۔فیفا سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ اس پابندی کو دنیا بھر میں نافذ کیا جائے ۔علاوہ ازیں چیک فٹبال ایسوسی ایشن کو ہدایت دی گئی ہے کہ کوچ کا لائسنس منسوخ کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں