لاہور میں تائیکوانڈو کے پریذیڈنٹ کپ کا انعقاد
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو عالمی سطح کے مواقع فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں ،پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام لاہور میں 13سے 20اگست تک تائیکوانڈو کے پریذیڈنٹ کپ کا انعقاد ہوگا ۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل(ر) وسیم جنجوعہ نے منگولیا میں 35 ممالک کی جنرل کونسل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے تائیکوانڈو کی انٹرنیشنل جنرل کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔