مصری فٹ بالر محمد صلاح نے 9 سال بعد لیورپول کلب چھوڑ دیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)مصری فٹ بالر محمد صلاح نے 9 سال بعد فٹ بال کلب لیورپول کو الوداع کہہ دیا۔۔۔
محمد صلاح نے انگلش کلب کو نہ صرف پریمیئر لیگ ٹائٹل جتوایا بلکہ چیمپئنز لیگ ٹائٹل سمیت ٹیم کی کئی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا۔صلاح نے لیورپول کے لیے 257 گولز کیے اور اس ٹیم کی جانب سے تیسرے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ صلاح کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پوری زندگی اتنا نہیں روئے جتنا آج روئے ہیں۔