ا وول کے ہیروقومی ٹیم کے سابق کپتان فضل محمود کی 21ویں برسی منائی گئی

 ا وول کے ہیروقومی ٹیم کے سابق کپتان  فضل محمود کی 21ویں برسی منائی گئی

لاہور (سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین فاسٹ بالرز میں شمار ہونے والے اوول کے ہیرو سابق قومی کپتان فضل محمود کی گزشتہ روز 21 ویں برسی منائی گئی ۔

فضل محمود پاکستان کے پہلے عالمی معیار کے نئے گیند کے بالر تھے ،ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے انہیں1958 میں صدارتی اعزاز پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا جبکہ2012 میں بعد از وفات ہلالِ امتیاز عطا کیا گیا۔1955 میں وہ پہلے پاکستانی کرکٹر بنے جنہیں معروف جریدے "وزڈن کرکٹرز المانک" نے سال کے پانچ بہترین کرکٹرز میں شامل کیا۔وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہال آف فیم کے رکن بھی ہیں اور قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بھی کر چکے ہیں۔ان کے اعزاز میں قذافی سٹیڈیم میں"فضل محمود انکلوژر" قائم کیا گیا۔جبکہ پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر کو دی جانے والی"فضل محمود کیپ" بھی انہی کے نام سے منسوب ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں