آئی پی ایل فرنچائز نے مکمل ادائیگی نہیں کی:مچل سینٹنر
لاہور(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مچل سینٹنر نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کی فرنچائز ممبئی انڈینز نے انہیں مکمل ادائیگی نہیں کی۔مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل میں شرکت پر ممبئی انڈیز نے انہیں آدھے معاوضے کی ادائیگی کی۔نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کندھے کی انجری کا شکار ہو کر رواں سیزن آئی پی ایل سے باہر ہو گئے تھے ۔
ممبئی انڈینز نے مچل سینٹنر کو دو کروڑ بھارتی روپے ادا نہیں کیے بلکہ آدھی رقم دی۔ایک انٹرویو کے دوران مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ آدھی رقم کی ادائیگی پر انہیں بہت دکھ ہوا۔ آئی پی ایل قوانین کے مطابق لیگ کے دوران اگر کوئی کھلاڑی انجرڈ ہوتا ہے تو اس کو آکشن کے وقت دستخط شدہ رقم ملتی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق آدھی رقم کی ادائیگی کے حوالے سے ممبئی انڈینز نے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔