انٹر ڈیپارٹمنٹل کبڈی چیمپئن شپ،آرمی، واپڈا، نیوی کی فتح
اسلام ا ٓباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل کبڈی چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، واپڈا، نیوی اور ایئر فورس نے اپنے اپنے میچز جیت لے ۔
لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں جاری ایونٹ کے دوسرے روز سیکرٹری آرمی فٹنس اینڈ سپورٹس ڈاریکٹوریٹ کرنل نبیل احمد رانا مہمان خصوصی تھے ایونٹ میں آرمی نے ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کو 39 کے مقابلے میں 55پوانٹس سے شکست دی۔ ایئر فورس نے سخت مقابلے کے بعد پولیس کیخلاف ایک پوانٹ کے فرق سے 49-50 پوانٹس سے کامیابی حاصل کی، نیوی نے ایرپورٹ سکیورٹی فورس کے 25کے مقابلے میں 41پوانٹس سے ہرایاجبکہ واپڈا نے پی اے ایف کیخلاف 35کے مقابلے میں 50پوانٹس سے جیت اپنے نام کی۔