بھارت میں ایشین فینسنگ چیمپئن شپ،پاکستان شرکت نہیں کریگا
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان فینسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری عثمان احمد نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت میں ہونے والی ایشین فینسنگ چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کرے گا۔
سیکرٹری نے بھارت نہ جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ منتظمین نے بھارتی حکومت کی جانب سے کلیئرنس اور ویزوں کی گارنٹی نہیں دی جس کی بنیاد پر بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔