شیلڈ نہ رقم، فٹبالر کو مین آف دی میچ پر انڈوں کا انعام

شیلڈ نہ رقم، فٹبالر کو مین آف دی میچ پر انڈوں کا انعام

لوساکا (سپورٹس ڈیسک)زیمبیا میں ایک فٹبالر کو مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے پر انڈوں کا تحفہ دیا گیا۔ زیمبیا کے فٹبالر کینیڈی موسونڈا کو میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے بعد مین آف دی میچ بننے پر انڈے کے کریٹس کا تحفہ دیا گیا۔

کینیڈی موسونڈ زیمبیا کی سپر لیگ میں پاور ڈائناموز کے لیے کھیل رہے تھے جب انہوں نے نکانا کے خلاف گول کرتے ہوئے صفر ایک سے برتری حاصل کی۔رپورٹ کے مطابق کھلاڑی کو شیمپین یا کوئی شیلڈ دینے کے بجائے انڈوں کے 5 کریٹ کا تحفہ دیا گی، جس نے مداحوں اور فٹبالر کو چونکا دیا۔فٹبالر کینیڈی موسونڈا کو انڈوں کے 5 کریٹس میں تقریبا ڈھائی درجن انڈے انعام میں دئیے گئے ۔ فٹبالر کو انڈے دینے کی خاص وجہ سامنے نہیں آسکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں