البانیہ، اسرائیلی کھلاڑیوں پر کوڑا اور جوتے پھینک دئیے گئے

البانیہ، اسرائیلی کھلاڑیوں پر کوڑا اور جوتے پھینک دئیے گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)البانیہ میں فٹ بال میچ کے دوران اسرائیلی ٹیم کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔۔۔

شائقین نے میچ کے دوران اسرائیلی کھلاڑیوں پر کوڑا کرکٹ اور جوتے پھینکے اور اسرائیل سے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔شائقین نے اس سے قبل اسرائیل کے قومی ترانے کے دوران ہوٹنگ کی، میچ کے دوسرے ہاف میں اسرائیلی ٹیم کے کھلاڑی نے گول کیا اور اپنی جرسی پر بنے لوگو کو بوسہ دیا اور مخالف شائقین کو خاموش رہنے کا اشارہ بھی کیا۔اس کے بعد البانیہ کے بعض کھلاڑی اسرائیلی پلیئرز کے ساتھ الجھ پڑے اور دھکے دئیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں