فرنچ اوپن ٹینس کا ٹائٹل الیگزینڈر زیوریو نے جیت لیا
پیرس(سپورٹس ڈیسک)فرنچ اوپن ٹینس 2026 میں مینز سنگل ٹائٹل جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے جیت لیا۔الیگزینڈر زیوریو نے فائنل میں اٹلی کے فلیوویو کو بولی کو پورے 5 سیٹ کے مقابلے کے بعد شکست دی۔
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل 4 گھنٹے 16 منٹ تک جاری رہا، جس کے بعد زیوریو کیریئر میں پہلی مرتبہ گرینڈ سلام ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب ہوگئے ۔جرمنی اور اٹلی کے کھلاڑیوں کے درمیان فیصلہ کن معرکے میں جیت کا سکور 6۔1، 4۔6، 6۔4، 6۔7 اور 6۔1 رہا۔