فیفا ورلڈکپ،امریکا میں پلیئرز کی مجرموں کی طرح تلاشی

فیفا ورلڈکپ،امریکا میں پلیئرز کی مجرموں کی طرح تلاشی

سینیگال،ازبکستان کی ٹیموں سے ایئرپورٹ پر ناروا سلوک کی ویڈیوز وائرل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈکپ میں شرکت کیلئے امریکا پہنچنے والے کھلاڑیوں کی مجرموں کی طرح تلاشی پر سوالات اٹھنے لگے ۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ ایئرپورٹ حکام کے تضحیک آمیز رویے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔سینیگال اور ازبکستان کی ٹیموں کے ساتھ ایئرپورٹ پر ہونے والے ناروا سلوک کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد شائقین کی جانب سے امریکی حکام پر شدید تنقید کی جارہی ہے ۔ازبکستان کی ٹیم کی نیدرلینڈز کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے آمد کے موقع پر سراغ رساں کتوں اور جدید سیکیورٹی آلات کے ذریعے تلاشی لی گئی۔اسی طرح سینیگال کی قومی فٹبال ٹیم کی مبینہ سخت سکیورٹی جانچ پڑتال کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔ ویڈیوز میں کھلاڑیوں کے ساتھ مجرموں کی طرح برتاؤ کو شائقین نے تذلیل آمیز رویہ قرار دے دیا۔اس سے قبل عراقی ٹیم کے سٹار سٹرائیکر ایمن حسین کو شکاگو ایئرپورٹ پر تقریباً سات گھنٹے تک روکے رکھا گیا تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں