فٹ بال ورلڈ کپ میں آج چار میچوں کا فیصلہ ہوگا

 فٹ بال ورلڈ کپ میں آج چار میچوں کا فیصلہ ہوگا

میکسیکو(سپورٹس ڈیسک)فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام 23 ویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں آج مزید چار میچ کھیلے جائیں گے ۔

پہلے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں قطر اور سویٹزرلینڈلیوی کا سٹیڈیم، سانتا کلارا امریکا میں آمنے سامنے ہوں گی، دوسرا میچ گروپ سی کی ٹیموں برازیل اور مراکش کے درمیان میٹ لائف سٹیڈیم، ایسٹ رودر فورڈ ،امریکا میں کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں گروپ سی کی ٹیمیں ہیٹی اورسکاٹ لینڈ جیلیٹ سٹیڈیم، فاکسبورو امریکا میں نبرد آزما ہوں گی جبکہ اسی روز کے چوتھے میچ میں گروپ ڈی کی ٹیمیں آسٹریلیا اورترکیہ بی سی پلیس، وینکوور کینیڈا میں پنجہ آزمائی کریں گی۔ ارجنٹائن کی ٹیم میگا ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں