ہاکی نیشنز کپ ، افتتاحی روز آئرلینڈ اور فرانس کی کامیابی

ہاکی نیشنز کپ ، افتتاحی روز آئرلینڈ اور فرانس کی کامیابی

ہاکی نیشنز کپ ، افتتاحی روز آئرلینڈ اور فرانس کی کامیابی کوریا اور جاپان کامقابلہ برابر ،ملائشیا نے بھی سکاٹ لینڈ کو شکست دیدی

 کیپ ٹاؤن (سپورٹس ڈیسک)ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ کے افتتاحی روز آئرلینڈ اور فرانس نے کامیابی حاصل کر کے اپنی مہم کا شاندار آغاز کیا جبکہ ملائشیا نے بھی سکاٹ لینڈ کو شکست دیکر ٹورنامنٹ میں اپنی مضبوط موجودگی کا احساس دلایا۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں جاری ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ کے افتتاحی روز آئرلینڈ اور فرانس نے کامیابی حاصل کر کے اپنی مہم کا جاندار آغاز کر دیا۔پول اے کے میچ میں ملائیشیا نے سکاٹ لینڈ کو 2 کے مقابلے میں5 گول سے شکست دی۔ اسی پول کے دوسرے مقابلے میں کوریا اور جاپان کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ1-1 گول سے برابر رہا۔ کوریا نے پہلے ہاف میں برتری حاصل کی،تاہم جاپان نے دوسرے ہاف میں شاندار واپسی کرتے ہوئے سکور برابر کر دیا۔دونوں ٹیموں کو میچ جیتنے کے مواقع ملے لیکن کوئی بھی فیصلہ کن گول نہ کر سکی۔پول بی میں آئرلینڈ نے امریکا کو0-3 سے شکست دی۔ افتتاحی روز کے آخری میچ میں فرانس نے میزبان جنوبی افریقہ کو2-4 سے ہرا دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں