ٹورنٹو اورلاس اینجلس میں بھی فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب

ٹورنٹو اورلاس اینجلس میں بھی فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب

ٹورنٹو (سپورٹس ڈیسک )میکسیکو کے بعد کینیڈا کے شہر ٹورنٹو اورا مریکی شہرلاس اینجلس میں بھی فیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب ہوئی جس نے شائقین کے دل جیت لیے ۔

ٹورنٹو میں کینیڈا اور بوسنیا کے میچ سے قبل ہونیوالی تقریب میں ایلیسیا کارا، جیسی ریز، نورا فتیحی اور ایل یانا سمیت متعدد فنکاروں نے شاندار پر فارمنس دیں۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر ٹورنٹو کا اسٹیڈیم کینیڈا کے روایتی رنگوں میں نہا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فٹبال کے سب سے بڑے عالمی میلے کی میکسیکو میں رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تھی۔اس تقریب میں فٹبال سٹیڈیم میں شکیرا اور برنا بوائے کی دھماکے دار پرفارمنس نے دنیا بھر میں شائقین فٹ بال کو جھومنے پر مجبور کر دیا تھا۔ادھر فٹ بال ورلڈ کپ کے سلسلے کی تیسری افتتاحی تقریب امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ہوئی۔آٹھ افراد نے شاندار انداز میں ڈرم بجا کر تقریب کا آغاز کیا جس کے بعد امریکی ریپر فیوچر اور گلوکارہ ٹائلہ سیتھل نے پرفارم کیا۔ان دونوں کے بعد لیز ا گروپ نے گانے ‘گول’ کے ذریعے اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں تماشائیوں کو جھومنے پر مجبور کردیا۔اس مختصر تقریب کا اختتام ان ہی کے گانے پر ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں