ڈی جی پی ایس بی کا سپورٹس کمپلیکس کا تفصیلی دورہ

ڈی جی پی ایس بی کا سپورٹس کمپلیکس کا تفصیلی دورہ

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ کے نئے ڈائریکٹر جنرل یاور حسین نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے کھیلوں کے مختلف میدانوں، کھلاڑیوں کے تربیتی مراکز، رہائشی علاقوں اور انتظامی دفاتر کا معائنہ کیا۔

 اس موقع پر متعلقہ حکام نے انہیں موجودہ بنیادی ڈھانچے ، جاری ترقیاتی و مرمتی کاموں اور روزمرہ کے انتظامی چیلنجز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ دورے کے دوران ڈی جی یاور حسین نے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کھیلوں کی سہولیات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی قومی و بین الاقوامی سطح پر کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے سپورٹس انفراسٹرکچر کا مؤثر استعمال اور سہولیات کا معیار بلند کرنا ان کی اولین ترجیح رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں