امریکا میں ’’فٹ بال‘‘کو ’’ساکر‘‘کیوں کہا جاتا ہے ؟
لاہور(سپورٹس ڈیسک) امریکہ اور کینیڈا میں فٹبال ساکر سے پکارا جاتا ہے ۔ فٹبال اپنے ابتدائی دور میں ایک اشرافیہ کھیل سمجھا جاتا تھا۔
1863 میں کھیل کو ایسوسی ایشن فٹبال کہا جاتا تھا تاکہ اسے ایک اور کھیل رگبی فٹبال سے الگ پہچانا جا سکے ۔سیزمینسکی کے مطابق 1880 اور 1890 کی دہائی میں یونیورسٹیوں کے امیر طلبہ الفاظ کو مختصر کرکے آخر میں -er لگانے کا رجحان رکھتے تھے ۔ ایک نظریے کے مطابق association کے درمیان سے soc نکال کر اس کے ساتھ -er جوڑ دیا گیا، جس سے soccer کا لفظ وجود میں آیا۔ امریکہ میں football سے مراد امریکی فٹبال لیا جاتا ہے ، جو رگبی سے متاثر ہو کر تیار ہوا۔ ماہرین کے مطابق یہ کھیل بھی تقریباً اسی دور میں مقبول ہوا جس وقت soccer کی اصطلاح سامنے آئی۔