محمد یوسف بچوں کو بیٹنگ ٹپس دینے لگے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے بچوں کو سکھانا شروع کر دیا ،ایک اکیڈمی میں مختلف ایج گروپ میں بچوں کو بیٹنگ کی ٹپس دینا شروع کر دیں۔
محمد یوسف نے کہا کہ بچوں کے ساتھ کام کر کے اچھا لگتا ہے، میں ان کی سنتا ہوں، وہ میری سنتے ہیں، بچوں کے ساتھ جتنا کام کیا جائے اتنا اچھا ہے، ان کی بنیاد پر کام ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی بنیاد اچھی ہو گی تو وہ تینوں فارمیٹ میں کامیاب ہوں گے۔