فیفا فین فیسٹیول میں شائقین کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز
میکسیکو(سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کے ابتدائی 24 میچز مکمل ہونے پر فین فیسٹیول میں آنے والے شائقین کی مجموعی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔
جو فٹ بال کی تاریخ کا ایک نیا ریکارڈ ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق میکسیکو سٹی میں 5 لاکھ 27 ہزار، مونٹیری میں 2 لاکھ 44 ہزار اور گواڈلہارا میں 2 لاکھ 18 ہزار سے زائد شائقین فین فیسٹیول کا رخ کر چکے ہیں ۔