گھانا کے شائق کی سٹیڈیم میں کالا جادو کرنیکی ویڈیو وائرل
ٹورنٹو(سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران گھانا کے ایک نامعلوم مداح نے غیر معمولی واقعے کے بعد عالمی توجہ حاصل کر لی۔
گروپ ایل کے میچ میں گھانا نے پاناما کو 0-1 سے شکست دی لیکن اصل بحث ایک عجیب لمحے پر شروع ہوئی۔میچ کے دوران کیمروں نے ایک مداح کو دکھایا جو ایسے وقت میں ہاتھ پہ رکھا سفید پاڈر پھونک مار کر میدان کی جانب پھینک رہا تھا چند لمحوں بعد ہی کیلب ییرینکی نے گول کر کے ٹیم کو فتح دلا دی۔ کچھ لوگوں نے اسے ماکومبا یعنی کالا جادو قرار دیا۔