باکسر عامر خان کاباکسنگ اکیڈمی کا خصوصی دورہ
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے عامر خان باکسنگ اکیڈمی اسلام آباد کا خصوصی دورہ کیا۔ انہوں نے نوجوان باکسرز سے ملاقات کی اور انہیں عملی ٹریننگ بھی دی۔
عامر خان نے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں محنت، نظم و ضبط اور مستقل مزاجی کے ساتھ اپنے خوابوں کا تعاقب کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی میں پروفیشنل کوچز، جدید سہولیات اور بہترین تربیتی ماحول فراہم کیا جا رہا ہے ۔