فیفا ورلڈ کپ ،جاپانی کوچ،پلیئرز کی سر جھکا کر معافی
ہیوسٹن(سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ میں جاپان کا سفر برازیل کے ہاتھوں 1-2کی شکست کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔
اگرچہ میچ میں شکست جاپانی ٹیم کیلئے انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوئی، لیکن مقابلے کے بعد میدان میں پیش آنے والے جذباتی مناظر نے دنیا بھر کے فٹبال شائقین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ میچ ختم ہونے کے فوراً بعد جاپان کے ہیڈ کوچ حاجیمے موریاسو نے تمام کھلاڑیوں کو میدان میں جمع کیا اور انہیں ایک جذباتی پیغام دیا۔اس کے بعد وہ پوری ٹیم کے ہمراہ جاپانی مداحوں کے پاس گئے اور سب کے سامنے جھک کر ان کا شکریہ ادا کیا۔ کوچ کے ساتھ تمام کھلاڑیوں نے بھی سر جھکا کر مداحوں کی حمایت پر اظہارِ تشکر کیا اور معافی مانگی۔