ویمنز انڈر 21 ہاکی چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان

ویمنز انڈر 21 ہاکی چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) ویمنز انڈر 21 ہاکی چیمپئن شپ کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا، ایونٹ نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے آئی ہوئی 13 ٹیموں کو 4 مختلف پولز میں تقسیم کیا گیا ہے ، پول اے میں پنجاب اے ، گلگت بلتستان اور سٹار ویمن اکیڈمی بی شامل ہیں جبکہ پول بی میں کے پی کے اے ، سندھ بی، مردان اور اے جے کے کو رکھا گیا ہے ۔پول سی میں سندھ اے ، کے پی کے بی اور اسلام آباد کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، پول ڈی میں پنجاب بی، سٹار اکیڈمی اے اور اولمپین ذاکر اکیڈمی شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کل سے ہو رہا ہے ، افتتاحی روز پہلا میچ مردان اور اے جے کے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، افتتاحی روز دوسرے میچ میں گلگت بلتستان کا مقابلہ سٹار اکیڈمی بی سے ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں