ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ،ویسٹ انڈیز کو ہرا کر آسٹریلیا فائنل میں پہنچ گیا
لندن(سپورٹس ڈیسک)ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر آسٹریلیا ویمن فائنل میں پہنچ گئی۔
لندن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 125 رنز بنائے ۔ ہیلی میتھیوز 30 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں، آسٹریلیا ٹیم نے 126 رنز کا ہدف 13ویں اوور میں 2 وکٹیں گنوا کر حاصل کرلیا۔ بیٹھ مونی نے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔ دوسرا سیمی فائنل کل انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوگا۔