ومبلڈن:نووک جوکووچ کا بال گرل سے پرینک، ویڈیو وائرل

ومبلڈن:نووک جوکووچ کا بال  گرل سے پرینک، ویڈیو وائرل

لندن(سپورٹس ڈیسک)ومبلڈن میں سٹیفانوس سٹسپاس کیخلاف یکطرفہ کامیابی کے دوران سربین ٹینس سٹار نووک جوکووچ نے کھیل کے ساتھ ساتھ اپنے مزاحیہ انداز سے بھی شائقین کو محظوظ کیا۔میچ کے دوران جوکووچ نے اپنے کندھے پر لگی سیاہ ٹیپ کٹوانے کے لیے بال گرل کی مدد طلب کی۔۔۔

جیسے ہی وہ قینچی سے ٹیپ کاٹنے لگی، جوکووچ نے اچانک ایسے ردعمل دیا جیسے قینچی ان کے لگ گئی جس پر بال گرل گھبرا گئی۔ میچ کے بعد جوکووچ نے کہا کہ وہ صرف ماحول کو خوشگوار بنانا چاہتے تھے اور اگر بال گرل خوفزدہ ہوئی تو انہیں اس کا افسوس ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں