ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
لاہور (سپورٹس ڈیسک)لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کل کھیلے جانے والے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے انٹرنیشنل پینل آف میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔
فائنل میں میزبان انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔آئی سی سی کے مطابق جیکولین ولیمز اور ورندا راٹھی کو فائنل کیلئے آن فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے ۔ جیکولین ولیمز اپنے کیریئر میں پانچویں ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ کِم کاٹن کو تھرڈ امپائر جبکہ نمالی پریرا کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے ۔ جی ایس لکشمی فائنل میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں انجام دیں گی۔وہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے علاوہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے اہم مقابلے میں بھی میچ ریفری رہ چکی ہیں۔