ساؤتھ ایشین گیمز کیلئے 11 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری
ساؤتھ ایشین گیمز کیلئے 11 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری گیمز کی میزبانی کیلئے وزیر اعظم نے فنڈز کی منظوری دی، مرحلہ وار جاری ہونگے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)چودہویں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے 11 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریاں فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ ساؤتھ ایشین گیمز آئندہ سال مارچ میں منعقد ہونے ہیں۔ پاکستان 22 سال بعد ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے منظور فنڈز مرحلہ وار جاری ہوں گے ۔ فنڈز سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن، لاجسٹک، گیمز تقریبات اور انتظامی امور پر خرچ ہوں گے ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز سیکرٹریٹ اسلام آباد میں قائم کیا جائے گا۔ سیکرٹریٹ گیمز کی تمام تیاریوں کی نگرانی کرے گا۔