ویمنز ورلڈ کپ فائنل،ایم سی سی کی ممبرز کو میچ دیکھنے کی درخواست
لندن(سپورٹس ڈیسک )میریلیبون کرکٹ کلب نے اپنے ممبرز سے درخواست کی ہے کہ وہ کل ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے سٹیڈیم ضرور آئیں۔
چیف ایگزیکٹو رابرٹ لاسن نے کلب ممبرز کو خط لکھا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے آئیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ ممبرز کا لارڈز میں آکر میچ دیکھنا کلب کی ساکھ کے لیے اچھا ہے ۔