فیفا ورلڈ کپ:آسٹریلیا کو ہرا کر مصر پری کوارٹر فائنل میں

 فیفا ورلڈ کپ:آسٹریلیا کو ہرا کر مصر پری کوارٹر فائنل میں

پرتگال نے کروشیا کو 1 کے مقابلے 2 گول سے ہرایا، رونالڈو،ریموس کے گول سوئٹزرلینڈ نے الجزائر کو ہرایا، اب کولمبیا اور گھانا کے میچ کی فاتح ٹیم سے سامنا

ٹورنٹو،لاس اینجلس،وینکوور(سپورٹس ڈیسک) فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے راؤ نڈ آف 32 میں مصر نے آسٹریلیا کو شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی،مقررہ ووقت میں مقابلہ ایک ،ایک گول سے برابر ہونے پر اضافی وقت دیا گیا جس میں بھی دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں جس کے بعد فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹس پر ہوا جس میں مصر نے آسٹریلیا کو چار،تین سے شکست دیدی۔پرتگال اور سوئٹزرلینڈ نے اپنے اپنے میچز جیت کرپری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ٹورنٹو میں کھیلے گئے میچ میں پرتگال نے کروشیا کو سنسنی خیز میچ کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔پرتگال کی جانب سے گول رونالڈو اور ریموس نے کیے ۔وینکوور سٹیڈیم میں سوئٹزرلینڈ نے الجزائر کو 0-2 سے ہرایا یہ 1938 کے بعد پہلا موقع ہے جب سوئٹزرلینڈ نے ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ سوئس ٹیم اب 7 جولائی کو وینکوور میں کولمبیا اور گھانا کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم کا سامنا کرے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں