ورلڈکپ:پری کوارٹر فائنل مکمل ،دوسرا ناک آؤٹ مرحلہ شروع

 ورلڈکپ:پری کوارٹر فائنل مکمل ،دوسرا ناک آؤٹ مرحلہ شروع

میزبان ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو نے راؤنڈ آف 16 میں رسائی حاصل کرلی

 لاہور(سپورٹس ڈیسک )فیفا ورلڈ کپ 2026 کا دوسرا ناک آؤٹ مرحلہ آج سے شروع ہو گیا جہاں آخری 16 ٹیمیں پری کوارٹر فائنل میں ٹائٹل کی دوڑ جاری رکھنے کے لیے مدمقابل ہوں گی۔گروپ مرحلے اور راؤنڈ آف 32 کے اختتام کے بعد تینوں میزبان ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو سمیت برازیل، پیراگوئے ، مراکش، ناروے ، فرانس، انگلینڈ، بیلجیم، سپین، پرتگال، سوئٹزرلینڈ، مصر، ارجنٹینا اور کولمبیا نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے ۔پری کوارٹر فائنل کے مقابلوں کا آغاز گزشتہ رات کینیڈا اور مراکش کے میچ سے ہوا ، پیراگوئے اور فرانس بھی مدمقابل آئے جبکہ برازیل اور ناروے ، میکسیکو کا مقابلہ انگلینڈ سے آج ہوگا۔ کل 6 جولائی کو پرتگال کا اسپین سے اور امریکا کا بیلجیم سے مقابلہ ہوگا۔آخری دو میچ 7 جولائی کو ہوں گے جہاں ارجنٹینا کا مقابلہ مصر سے اور سوئٹزرلینڈ کا سامنا کولمبیا سے ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں