ایچ ای سی کا سپورٹس کیلنڈر تیار اگست سے مقابلوں کا آغاز

ایچ ای سی کا سپورٹس کیلنڈر تیار  اگست سے مقابلوں کا آغاز

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) محکمہ ہائر ایجوکیشن نے سالانہ سپورٹس کیلنڈر 2026-27 تیار کر لیا ہے ، جس کے تحت صوبہ بھر کے سرکاری کالجز میں کھیلوں کے مقابلے اگست کے پہلے ہفتے سے شروع ہوں گے ۔

طلبہ و طالبات کے درمیان فٹ بال، کرکٹ، بیڈمنٹن، ہاکی، کبڈی، والی بال، باسکٹ بال اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے کرائے جائیں گے ۔ مقابلوں میں کامیاب کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح کے ایونٹس کے لیے تیار کیا جائے گا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے صوبہ بھر کے کالجز کے سربراہان کو ٹیموں کی تیاری اور مقابلہ جات کے تمام مراحل کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں