عرب لیگ کی فیفا ورلڈ کپ 2026 میں مصر اور مراکش کو کامیابی پر مبارکباد

عرب لیگ کی فیفا ورلڈ کپ 2026  میں مصر اور مراکش کو کامیابی پر مبارکباد

ریاض (سپورٹس ڈیسک )عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے مصر اور مراکش کی قومی ٹیموں کو 2026 ورلڈ کپ میں کامیابیوں پر مبارکباد دی ہے۔

 سیکرٹری جنرل نے اس بات کی تصدیق کی کہ عرب ٹیموں کی کامیابی عرب فٹ بال کی نمایاں پیشرفت کی عکاسی کرتی ہے اور اس کی اعلی ترین بین الاقوامی سطحوں پر مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے ۔ابو الغیط نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران دونوں ٹیموں کی شاندار کارکردگی تمام عرب ممالک کے لیے باعث فخر ہے ۔ یہ نتائج فٹ بال کی ترقی کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو پیشہ ورانہ معیار کے مطابق تیار کرنے میں برسوں کی محنت، منصوبہ بندی اور سرمایہ کاری کا ثمر ہیں۔ مصر اور مراکش کی کامیابی صرف کھیلوں تک محدود نہیں ہے بلکہ عربوں کی صلاحیتوں کی روشن تصویر بھی ظاہر کرتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں