میسی سے ملنے والی تعریف ناقابلِ فراموش لمحہ تھا:ووزینیا

میسی سے ملنے والی تعریف  ناقابلِ فراموش لمحہ تھا:ووزینیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں ارجنٹینا کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے کیپ ورڈے کے تجربہ کار گول کیپر ووزینیا نے انکشاف کیا ہے کہ میچ کے بعد لیونل میسی کی جانب سے ملنے والی تعریف ناقابلِ فراموش لمحہ تھا۔

 ووزینیا نے ارجنٹینا کے خلاف متعدد شاندار سیوز کیے ، جن میں ایک موقع پر میسی کو ون آن ون صورتحال میں گول سے روکنا شامل تھا۔ ووزینیا نے بتایا کہ میچ ختم ہونے کے بعد وہ میسی کے پاس گئے ، جہاں ارجنٹینی سٹار نے انہیں گلے لگاتے ہوئے کہا، آپ عظیم ہیں، آپ کی قوم کو آپ پر فخر ہونا چاہیے ۔میسی جیسے عظیم کھلاڑی سے ایسے الفاظ سننا ان کے لیے بہت بڑا اعزاز تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں