ویمنز انڈر21ہاکی چیمپئن شپ،چھٹے روز چار میچز کا فیصلہ

ویمنز انڈر21ہاکی چیمپئن شپ،چھٹے روز چار میچز کا فیصلہ

نصیر بندہ سٹیڈیم میں گلگت، آزاد کشمیر اور اسلام آباد نے اپنے میچز جیت لیے

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں جاری پرائم منسٹر نیشنل ویمنز انڈر21 ہاکی چیمپئن شپ کے چھٹے روز چار میچز کھیلے گئے ۔ گلگت، آزاد کشمیر اور اسلام آباد نے اپنے اپنے میچز جیت لیے ۔ پہلا میچ گلگت بلتستان اور ایف ڈی اسلام آباد کے مابین کھیلا گیا۔ جو کہ 0-1 سے گلگت بلتستان نے جیت لیا۔ گلگت بلتستان کی جانب سے واحد گول ارشیلا نے سکور کیا۔

دوسرا میچ کے پی کے اے اور آزاد جموں و کشمیر کے مابین کھیلا گیا جو کہ آزاد جموں و کشمیر نے 0-4 سے جیت لیا۔ آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے علینہ لائبہ، علینہ، حمنہ عائشہ نے ایک ایک گول سکور کیا۔تیسرا میچ سندھ اے اور اسلام آباد کے مابین کھیلا گیا۔ جو کہ اسلام آباد نے یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-2 سے جیت لیا۔ اسلام آباد کی جانب سے دونوں گول ماہ نور نے سکور کئے ۔چوتھا میچ سندھ سی اور سٹار ویمن اے کے مابین کھیلا گیا۔ جو کہ 0-0 سے برابر رہا۔چیمپئن شپ میں ملک بھر سے آئی ہوئی 16 ٹیموں کو مختلف پولز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں