آسٹریلیا کے معروف فٹبالر ٹیٹے ینگی نے اسلام قبول کر لیا
سڈنی(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے معروف 25 سالہ نوجوان فٹبالر ٹیٹے ینگی نے اسلام قبول کر لیا۔ مسجد میں قبولیت اسلام کے لئے کلمہ پڑھنے کے بعد آسٹریلین فٹبالر نے کہا کہ یہ فیصلہ کسی اچانک جذباتی لمحے کا نتیجہ نہیں ہے۔
بلکہ ایک طویل فکری، روحانی اور ذاتی جستجو ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ایک روز صرف تجسس کے باعث آسٹریلین شہر ایڈیلیڈ کی ایک مسجد گیا تھا تاکہ قریب سے مسلمانوں کو عبادت کرتے ہوئے دیکھ سکوں۔ٹیٹے ینگی نے کہا کہ میں جاننا چاہتا تھا کہ مسجد کا ماحول کیسا ہوتا ہے ۔ اسی دوران میری ملاقات عالم دین مفتی اسماعیل مینک سے ہوئی جنہوں نے مجھے اسلام قبول کرنے کی دعوت دی جسے میں نے بخوشی قبول کر لیا اور مسجد میں ہی کلمہ شہادت پڑھا۔ فٹبالر نے کہا کہ وقت کے ساتھ مطالعے ، غور و فکر اور دیگر تجربات نے میرے دل میں اسلام کے متعلق دلچسپی پیدا کی۔