بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان
میلبرن(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا نے اگست میں بنگلہ دیش کے خلاف ڈارون اور میکے میں ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
کپتان پیٹ کمنز، فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ اور لیجنڈری اسپنر نیتھن لیون انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں واپس آ گئے ۔تینوں کھلاڑی سڈنی میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ سے باہر تھے جبکہ مائیکل نیسر، ٹوڈ مرفی اور برینڈن ڈوگٹ کو سٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔ قومی سلیکٹر جارج بیلی نے کہا کہ کمنز، ہیزل ووڈ اور لیون نے فٹنس بحال کرنے کے لیے بھرپور محنت کی ہے اور ٹیم ان کی واپسی پر خوش ہے ۔ان کے مطابق آئندہ مصروف شیڈول کے باعث مختلف کھلاڑیوں کو مواقع ملنے کا امکان بھی موجود ہے ۔عثمان خواجہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد بیٹنگ لائن میں تبدیلی متوقع ہے جہاں کیمرون گرین کے نمبر پانچ پر کھیلنے کے امکانات ہیں جبکہ بیو ویبسٹر اپنی جگہ برقرار رکھ سکتے ہیں۔دوسری جانب ہیزل ووڈ کی واپسی سے سکاٹ بولینڈ کی جگہ پر سخت مقابلہ پیدا ہو گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments