عالمی جونیئر سکواش،چاروں پاکستانی کھلاڑی مقابلوں سے باہر
لاہور(سپورٹس ڈیسک)عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شریک چاروں پاکستانی کھلاڑی مقابلوں سے باہر ہوگئے ۔۔
،پری کوارٹر فائنل میں نعمان خان کو مصر کے محمد ذکریا نے بآسانی 0-3 سے ٹھکانے لگادیا۔ کینیڈا کے شہر نیاگرا آن دی لیک میں جاری 12 روزہ عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے انفرادی ایونٹ کے راؤنڈ آف 32 میں پاکستان کے تین کھلاڑی محمد عمیر عارف،یحیی خان اور عبداللہ نواز ناکامی سے دوچار ہو کر ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments