ایشین گیمز:مینز،ویمنز مقابلوں کے ڈراز ، گروپس کا اعلان

ایشین گیمز:مینز،ویمنز مقابلوں کے ڈراز ، گروپس کا اعلان

ایشین گیمز:مینز،ویمنز مقابلوں کے ڈراز ، گروپس کا اعلان پاکستان، بھارت، بنگلادیش،سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں داخل

لاہور (سپورٹس ڈیسک)ایشین گیمز کے مردوں اور خواتین کے کرکٹ مقابلوں کے ڈراز اور گروپس کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے ۔مردوں کے ایونٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کو عالمی رینکنگ کی بنیاد پر براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ دی گئی ہے جبکہ افغانستان، ہانگ کانگ، جاپان، ملائشیا، نیپال اور عمان ابتدائی مرحلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے ۔مردوں کے ابتدائی رانڈ میں افغانستان، جاپان اور نیپال کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے جبکہ ہانگ کانگ، ملائیشیا اور عمان گروپ بی کا حصہ ہوں گے ۔دونوں گروپس سے ٹاپ دو ٹیمیں ناک آٹ مرحلے میں پہنچ کر پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کا سامنا کریں گی،مردوں کے مقابلے 24 ستمبر سے یکم اکتوبر تک جاپان کے شہر ناگویا میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے ۔خواتین کے ایونٹ کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا جہاں کوارٹر فائنلز میں بھارت کا مقابلہ جاپان، بنگلادیش کا چین، سری لنکا کا ملائشیا جبکہ پاکستان کا سامنا تھائی لینڈ سے ہوگا،خواتین کے مقابلے 22 ستمبر تک جاری رہیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...