کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی تیراکوں کی مایوس کن کارکردگی

کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی  تیراکوں کی مایوس کن کارکردگی

گلاسگو(سپورٹس ڈیسک)کامن ویلتھ گیمز 2026 میں پاکستان کے تیراکوں کی مایوس کن کارکردگی دوسرے روز بھی برقرار رہی، مقابلوں میں شریک چاروں قومی سوئمرز اپنے اپنے ایونٹس کی ہیٹس سے آگے نہ بڑھ سکے ۔

گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے سوئمنگ ایونٹ میں ویمن 200 میٹر فری سٹائل میں پاکستان کی جہاں آرا نبی 2 منٹ 11.16 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ 36 تیراکوں میں 29ویں نمبر پر رہیں،احمد درانی نے 27 تیراکوں میں 22ویں پوزیشن حاصل کی۔، حمزہ آصف نے 68 تیراکوں میں 39ویں پوزیشن حاصل کی۔ حریم ملک 28 تیراکوں میں 27ویں نمبر پر رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...