2فیفا ٹرافیز جو جیت کے نہیں چُرا کر لے جائی گئیں
لاہور(سپورٹس ڈیسک)فیفا کی اصل ورلڈ کپ ٹرافی دو بار چوری کی گئی، ایک بار کتے نے برآمد کرا دی، دوسری آج تک لاپتا ہے ۔
فیفا کی اصل جولس ریمے ورلڈ کپ ٹرافی تاریخ میں دو مرتبہ چوری ہوئی۔ پہلی بار 1966 میں انگلینڈ میں ورلڈ کپ سے قبل نمائش کے دوران ٹرافی غائب ہوئی اور چوروں نے اس کی واپسی کے لیے تاوان بھی طلب کیا۔ تاہم ایک ہفتے بعد پیکلس نامی کتے نے لندن کے ایک پارک سے اخبار میں لپٹی ہوئی ٹرافی ڈھونڈ نکالی، جس پر کتے اور اس کے مالک کو انعامات سے نوازا گیا۔دوسری بار 1983 میں برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں فٹ بال کنفیڈریشن کے ہیڈکوارٹر سے یہی ٹرافی چوری کر لی گئی۔ اس واقعے کے کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود ٹرافی آج تک برآمد نہیں ہو سکی، جبکہ پولیس کا خیال ہے کہ ممکنہ طور پر اسے پگھلا کر فروخت کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments