بھارتی خاتون کرکٹر کی ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے پر خودکشی

بھارتی خاتون کرکٹر کی ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے پر خودکشی

ناگپور (سپورٹس ڈیسک)بھارت کے شہر ناگپور کی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے پر 17 سالہ نوجوان خاتون کرکٹر نے خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خود کشی کرنے والی نوجوان لڑکی کی شناخت ادیتی موریشور چوکانڈے کے نام سے کی گئی ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نوجوان کرکٹر 2 سال سے سخت ٹریننگ کر رہی تھی تاکہ ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم میں منتخب ہو سکے اور کرکٹ کے میدان میں اپنا نام بنا سکے ۔رپورٹ کے مطابق ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے پر ادیتی شدید ذہنی دباؤ میں آ گئی تھیں ،پولیس کو نوجوان کرکٹر کا ایک نوٹ برآمد کیا ہے ، جس میں اس نے اپنی تکلیف کے بارے میں لکھا ہے ۔ وہ اکولا سے اپنی والدہ کے ہمراہ کرکٹ میں کیریئر بنانے کیلئے ناگپور آئی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...