الزاری جوزف نے ڈیرن سیمی کے بیان کو متنازعہ قرار دے دیا
جمیکا (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کے معاملے پر ویسٹ انڈین فاسٹ بولر الزاری جوزف اور ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی آمنے سامنے آگئے ۔
جوزف نے ڈیرن سیمی کے بیان کو متنازعہ اور سیاق و سباق سے ہٹ کر قرار دے دیا۔ جوزف نے کہا کہ دوسری بار سٹریس فریکچر کے بعد کافی عرصے تک انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی، میری دو ٹیسٹ میچز اور 5 ون ڈے کھیلنے کی بات ہوئی تھی، میرا جسم ایک اور ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے تیار نہیں تھا، اس لیے سیمی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments