اٹلی کے لیجنڈ فٹبالر فرانکو باریزی 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
روم(سپورٹس ڈیسک)اطالوی فٹبال کے عظیم ترین دفاعی کھلاڑیوں میں شمار ہونے والے اور اے سی میلان کے سابق کپتان فرانکو باریزی 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔
اے سی میلان نے فرانکو باریزی کے انتقال کی تصدیق کی تاہم موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔کلب نے اپنے بیان میں کہا کہ باریزی کی وفاداری، کردار اور خدمات ہمیشہ اے سی میلان کی تاریخ کا لازمی حصہ رہیں گی۔ 1997 میں ریٹائرمنٹ کے بعد میلان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں مشہور نمبر 6 جرسی بھی ہمیشہ کیلئے ریٹائر کر دی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments