احسان محسود نے تھائی لینڈ میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

 احسان محسود نے تھائی لینڈ میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

بینکا ک(سپورٹس ڈیسک)قومی کھلاڑی احسان محسود نے تھائی لینڈ میں ہونے والی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا،احسان محسود نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے قازقستان کے کھلاڑی کو شکست دی۔

 سیمی فائنل میں بھارت کے حریف کو بھی مات دے دی،فائنل میں پاکستانی کھلاڑی نے سری لنکا کے حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا، تھائی لینڈ میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں احسان محسود نے پاکستان کا پرچم فخر سے بلند کر دیا،احسان محسود نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کے فضل، والدین کی دعاؤں اور پاکستانی عوام کی محبت کا نتیجہ قرار دے دیا،قومی ہیرو احسان محسود نے فتح پاکستانی قوم کے نام کر دیا ،تھائی لینڈ میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کر نے پر احسان محسود نے گولڈ میڈل جیت پر ملک بھر میں خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...