بھارت کیخلاف ٹور میچ ،سری لنکا کرکٹ الیون کے 8وکٹوں پر 363رنز
کولمبو(سپورٹس ڈیسک )سری لنکا کرکٹ الیون نے بھارت کیخلاف تین روزہ ٹور میچ کے پہلے دن تین بلے بازوں کی نصف سنچریوں کی بدولت 8وکٹوں پر 363رنز کا بڑا مجموعہ حاصل کرلیا۔۔۔
رویندرا راسانتھا 71،نشان فرنینڈو 66اورکپتان سونل دنوشا 52رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پون راتھنکے نے 39،پاسندو سوریا بندرا نے 35، رمیش مینڈس نے 32اوراہان وکرماسنگھے نے 31رنز کی اننگز کھیلی ۔رویندرا جدیجا ،کلدیپ یادیو اور مانو سوتھار نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments