ناروے فٹبال فیڈریشن کا فیفا صدر انفانٹینو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

ناروے فٹبال فیڈریشن کا فیفا صدر انفانٹینو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر جانی انفانٹینو کے خلاف اختلافات شدت اختیار کرگئے۔

 ناروے فٹبال فیڈریشن نے انفانٹینو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا جبکہ یورپی فٹبال کی تنظیم یوئیفا نے فیفا کے مقابلوں کے بائیکاٹ کی دھمکی دے رکھی ہے ۔ناروے فٹبال فیڈریشن کی صدر لیز کلاونیس نے کہا کہ انفانٹینو نے فٹبال برادری کا اعتماد کھو دیا اور اب انہیں فیفا کی قیادت جاری نہیں رکھنی چاہیے ، عالمی فٹبال کو طاقت کی کشمکش کے بجائے مؤثر حکمرانی اور اصلاحات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔دوسری جانب یوئیفا نے بھی واضح کیا کہ جب تک یقین دہانی نہیں کرائی جاتی کہ ورلڈ کپ اور دیگر فٹبال مقابلوں کی ملکیت یا انتظام کو نجی سرمایہ کاروں کے حوالے کرنے جیسی کوشش دوبارہ نہیں کی جائے گی، یورپی ٹیمیں فیفا کے مقابلوں کے بائیکاٹ کے مؤقف پر قائم رہیں گی۔ تاہم میکسیکو اور ارجنٹائن کی فٹبال فیڈریشنز نے انفانٹینو کی حمایت کردی ہے جبکہ افریقی فٹبال کنفیڈریشن بھی متفقہ طور پر ان کی قیادت کی حمایت کرچکی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...