بھارتی کرکٹر ابھشیک پورل زیادتی اور دھمکیوں کے مقدمے میں گرفتار
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹر اور انڈین پریمیئر لیگ میں دہلی کپیٹلز کی نمائندگی کرنے والے ابھشیک پورل کو ایک میڈیکل طالبہ کی شکایت پر زیادتی، مجرمانہ دھمکیوں اور دیگر سنگین الزامات کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ابھشیک پورل کی گرفتاری کی تصدیق بھی کر دی ہے ، یہ مقدمہ رواں سال جون میں ایک میڈیکل طالبہ کی شکایت پر درج کیا گیا تھا۔ طالبہ نے الزام عائد کیا کہ پورل نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور مجرمانہ دھمکیاں بھی دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments