انگلینڈ کے اوپنر ایمیلیو گے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے فٹ
لندن(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے 27 سالہ بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز امیلیو گے پاکستان کے خلاف 19 اگست سے ہیڈنگلے میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے مکمل فٹ ہونے کے قریب ہیں۔
کندھے کی تکلیف کا شکار ہونے والے امیلیو گے کے سکین میں کوئی سنگین مسئلہ سامنے نہیں آیا، جس کے بعد وہ بدھ کو بیکنہام میں پاکستان کے خلاف چار روزہ وارم اپ میچ میں پرو فیشنل کاؤنٹی کلب کی نمائندگی کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments